ابنا: غزہ کی پٹی پر اسرئیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔۱۷ سالہ جمیل حیشہ اس وقت زخمی ہو گیا جب جبلیہ پناہ گزین کیمپ پر جمعہ کی شام اسرائیلی فوجوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی نوجوان جس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی قریبی اسپتال لے جایا گیا۔کچھ دنوں پہلے بھی ایک معذور فلسطینی کو الخلیل میں اسرائیلی فوجوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی شخص جس کی شناخت معتز عبیدہ کے نام سے ہوئی ہے کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413378